کنڑ ضلع کے دھرم استھلا گاؤں میں سینکڑوں لاشوں کی تدفین کی افواہ پھیلانے والا ملزم گرفتار

تاثیر 23 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

منگلورو،23 اگست: ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے چنئیا نامی ایک نقاب پوش شخص کو گرفتار کیا ہے، جس نے جھوٹی افواہیں پھیلائی تھیں کہ کرناٹک کے جنوبی کنڑ ضلع کے دھرم استھلا گاؤں میں سینکڑوں لاشیں دفن کر دی گئی ہیں، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ابتدائی طور پر، اہلکاروں نے ایک گمنام شکایت کنندہ کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر قبروں کی تلاشی لی۔ جب ان کے ذریعہ بتائے گئے 17 مقامات پر کوئی سراغ نہیں ملا تو ایس آئی ٹی نے تلاشی روک دی اور شکایت کنندہ سے پوچھ گچھ کی۔ایس آئی ٹی کے تفتیشی افسر جتیندر دیاما کی قیادت میں تقریباً 25 پولیس اہلکاروں نے چنئیا سے گہرائی سے پوچھ گچھ کی۔ کئی سوالات پوچھنے اور ویڈیو ثبوت دکھانے کے باوجود وہ کئی نکتے سوالات کے مناسب جواب نہیں دے سکے۔