تاثیر 23 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
تہران، 23 اگست: ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں مسلح دہشت گردوں نے دو سیکورٹی گاڑیوں پر حملہ کر کے کم از کم پانچ پولیس افسروں کو ہلاک کر دیا۔ دہشت گرد گروپ جیش العدل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے پولیس گشتی ٹیم (فرازہ) کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں سے ہتھیار چھین لیے۔
دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے مرکزی شاہراہ سے گزرنے والے سیکیورٹی قافلے کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں کی جانب سے حملے کے عد بعلاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا اور مہر کے مطابق جمعہ کو جنوب مشرقی ایران میں خاش-ایران شہر کی سڑک پر پولیس کی دو گاڑیوں پر دہشت گردانہ حملے میں پانچ پولیس افسر ہلاک ہو گئے۔

