تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹی ای ٹی پاس امیدواروں کاپریشد ابھیان ، کرونامئی موڑ پر ہنگامہ

تاثیر 19 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 19 اگست: سال 2022 میں ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنے والے امیدواروں نے جلد تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل کو پریشد ابھیان کا اعلان کیا۔ اس کال کے بعد صبح سے ہی کرونامئی موڑ پر امیدواروں کی بھیڑ جمع ہونا شروع ہوگئی۔
جیسے ہی مظاہرین نے کرونا مئی سے ریلی نکالنا شروع کی تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور بڑی تعداد میں گرفتاریاں شروع کر دیں۔ کچھ ہی دیر میں پورا علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں فوری طور پر تعیناتی کا نوٹس دیا جائے اور وہ کسی بھی صورت میں پولیس کی مداخلت قبول نہیں کریں گے۔ سینکڑوں امیدواروں نے نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر دھرنا دیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم تین سال سے ٹی ای ٹی پاس کرکے بیٹھے ہیں۔ میرے والدین بھی اب امید کھو چکے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ شاید اب تقرری ہوگی ہی نہیں۔ ہم بھی تو انسان ہیں، کب تک انتظار کریں گے؟ اگر پولیس یا پولیس والوں کے گھر والوں کے ساتھ ایسا ہوتا تو وہ بھی ہمارا درد سمجھتے۔