اننت ناگ میں ہزاروں مچھلیاں مردہ پائی گئیں، زہر دینے کا شبہ

تاثیر 31 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سرینگر 31اگست:اننت ناگ کے پہلگام کے کرشنگام عشمقام علاقے میں ایک ٹراؤٹ مچھلی فارم میں اتوار کی صبح پانچ ہزار مچھلیاں مردہ پائے جانے کے بعد بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ شک کیا جا رہا ہے کہ نامعلوم افراد کی طرف سے زہر دینے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔مچھلی فارم کے مالک عبدالرحیم وانی نے بتایا کہ ان کی روزی روٹی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، پانچ ہزار مچھلیاں مر چکی ہیں۔رحیم نے کہا، “یہ میری آمدنی کا واحد ذریعہ تھا اور سب کچھ برباد ہو چکا ہے۔ کچھ بھی نہیں بچا۔ ہم انتظامیہ سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے حکام سے معاملے کی فوری تحقیقات اور متاثرہ خاندان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔