سمندری لہروں کے وار سیعالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل وجے درگ قلعہ کا ٹاور منہدم

تاثیر 11 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

درگ ، 11 اگست:عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل وجے درگ قلعہ کے چراغ کے پاس واقع وینکٹ ٹاور کا زیریں حصہ سمندری موجوں کی شدت برداشت نہ کر سکا اور زمین بوس ہو گیا۔ اس پیش رفت سے یہ اندیشہ بڑھ گیا ہے کہ قلعہ کی پائیداری میں کمی کا عمل تیز تر ہو رہا ہے۔ ہر سال مانسون کی موسمی بارشیں اور بے قابو لہریںاس قلعہ کو سخت نقصان پہنچاتی ہیں۔