تاثیر 07 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 7 اگست 2025 کو کشواہا بھون آڈیٹوریم سہسرام میں جنتا دل یونائیٹڈ کے زیراہتمام بی ایل او 2 کی ایک روزہ تربیت کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر منعقدہ میٹنگ میں پٹنہ سے پارٹی کے سینئر لیڈر جئے پرکاش چندرونشی بھی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے اور مہمان اعزازی کے طور پر جنتا دل یونائیٹڈ روہتاس کے ضلع صدر اجئے سنگھ کشواہا، سہسرام کے سابق ایم ایل اے ڈاکٹر اشوک کمار اور ویمن کمیشن کی ممبر رضیہ کامل انصاری موجود تھیں ۔ میٹنگ کی صدارت شکنجئے سنگھ نے کی اور اسکی نظامت ونود کشواہا نے کی ۔ یہ تربیتی کیمپ سہسرام اسمبلی حلقہ کے تمام بی ایل او 2 کو بہار حکومت اور الیکشن کمیشن کی پالیسیوں اور قواعد کے بارے میں آگاہ کرنے اور جعلی ووٹروں کے بارے میں ان کو آگاہ کرنے کیلئے منعقد کیا گیا تھا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جئے پرکاش چندرونشی نے کہا کہ پارٹی کا اصول ہے کہ ایک بھی حقیقی ووٹر کو نہیں چھوڑنا چاہئے اور ایک بھی جعلی ووٹر کو شامل نہیں کیا جانا چاہئے، ہم سب کو اس اصول کے تحت کام کرنا ہے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی امیدوار کی بھاری ووٹوں سے جیت کو یقینی بنانا ہے ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سہسرام کے سابق ایم ایل اے ڈاکٹر اشوک کمار نے کہا کہ بڑی تعداد میں فرضی ووٹرز کا پتہ چلا ہے اور انہیں ہٹا کر ووٹر لسٹ کو درست کیا گیا ہے لیکن ووٹر لسٹ میں ابھی بھی بہت سی خامیاں ہیں، شفاف اور منصفانہ ووٹنگ تب تک ممکن نہیں جب تک ووٹر لسٹ میں موجود خامیوں کو دور نہیں کیا جاتا، اس لئے ہم سب کو مل کر ووٹر لسٹ کو بہتر بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی امیدوار کو جیت دلاکر عزت مآب وزیر اعلیٰ نتیش کمار جی کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنانا ہوگا ۔ اس موقع پر جنتا دل یونائیٹڈ کے ضلع صدر اجئے سنگھ کشواہا نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ہر ووٹ کی قدر ہے، اسلئے ہم سب کو ووٹر لسٹ کی نظرثانی میں اپنی فعال حصہ داری کو یقینی بنانا ہوگا اور ووٹر لسٹ کے حقیقی شکل کو یقینی بنانا ہوگا موقع پر اشوک پٹیل، رنکو سنگھ، رام پرویش رام، الکھ نرنجن، اسلم انصاری، ابھیشیک پٹیل، راج سونی، رینو کشواہا، سنگیتا سنگھ، ونود پال، سویتا نٹراج، شپو سنہا، وریندر گوڑ، دبلو مشرا، پارس کشواہا، ارشاد انصاری، امن پٹیل، ارم پٹیل، آسن رام سبھی بی ایل 2 ساتھ پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

