قبائلی ضلع خیبر کی شورش زدہ وادی تیراہ کے قبائلیوں کے ساتھ ٹی ٹی پی کا معاہدہ

تاثیر 06 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

اسلام آباد، 06 اگست: کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے منگل کو اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ سکیورٹی فورسز کے خلاف مسلح جدوجہد میں شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کرے گی۔ ٹی ٹی پی رہنماؤں نے یہ وعدہ بھی کیا کہ اب سے قبائلی ضلع خیبر کی شورش زدہ وادی تیراہ میں زکوٰۃ اور عشر کے نام پر بھتہ نہیں لیا جائے گا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کے لیٹر ہیڈ پر پشتو زبان میں لکھا گیا اور اس کی سپریم کونسل (رہبری شوریٰ) کی مہر والا یہ معاہدہ بار قمبرخیل کے ایک بزرگ نے مقامی قبائلیوں کے سامنے پڑھ کر سنایا۔ یہ معاہدہ عام قبائلیوں کے خلاف دشمنی ختم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے تیراہ سے واپسی کے مطالبے کے جواب میں کیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ منگل کو خیبر کے علاقے تیراہ میں بار قمبر خیل قبیلے کے جرگے کے دوران طے پایا۔