راجوری کے بدھل علاقے میں سڑک حادثے میں دو افراد کی موت

تاثیر 13 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 13 اگست: ضلع راجوری کے خواص بدھل علاقے میں پیش آنے والے ایک دلخراش سڑک حادثے میں 25 سالہ خاتون اور اس کا دو سالہ بیٹا تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، گزشتہ شب مہندرا ایکس یو وی کا ڈرائیور لاٹھی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ پا سکا، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔حادثے میں للیتا دیوی زوجہ بلجیت سنگھ اور ان کا شیر خوار بیٹا کرش، سکنہ بھیلا، موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔