تاثیر 09 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 9 اگست:مرکزی زراعت اور کسان بہبود وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے دورے کے دوران دارالحکومت بھوپال میں رکشا بندھن کا تہوار جوش و خروش سے منایا۔ اس موقع پر ریاست کے مختلف اضلاع سے خواتین ‘ماما کے گھر پہنچیں اور ان کی کلائی پر راکھی باندھی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر چوہان نے کہا کہ جب تک وہ زندہ ہیں بہنوں کی خوشی، عزت اور مسکراہٹ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
مرکزی وزیر چوہان نے کہا کہ بہنوں کی خدمت کرنا میرے لیے بھگوان کی عبادت کے مترادف ہے۔ جب تک میں یہاں ہوں کوئی بہن یہ نہیں کہہ سکتی کہ اس کا کوئی بھائی نہیں ہے۔

