جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری

تاثیر 04 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 4 اگست: وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصّوں کے ساتھ جوڑنے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدرفت جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ، مغل روڈ، ایس ایس جی روڈ اور سنتھن ٹاپ روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹریفک ضوابط کی مکمل پاسداری کریں اور لین ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں۔ ٹریفک پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اوورٹیکنگ سے ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، لہٰذا احتیاط برتی جائے۔بتا دیں کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا کے دوران گاڑیوں کہ آمدرفت حسب معمول جاری رہی۔انتظامیہ کی جامب سے یاترا کو ایک ہفتہ قبل ہی روک دیا گیا ہے۔