تاثیر 08 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 8 اگست:جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدرفت حسب معمول جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ، مغل روڈ، ایس ایس جی روڈ اور سنتھن ٹاپ روڈ آمد و رفت کے لیے کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔
حکام نے ڈرائیوروں اور مسافروں کو متنبہ کیا ہے کہ سڑک پر سفر کے دوران لین ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں۔ غیر ضروری سبقت (اوورٹیکنگ) سے گریز کیا جائے کیونکہ اس سے سڑکوں پر رش اور ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر موسلادھار بارش، لینڈ سلائیڈ یا کسی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ٹریفک پلان میں تبدیلی ممکن ہے، لہٰذا مسافر سفر سے قبل متعلقہ حکام یا ٹریفک کنٹرول روم سے تازہ صورتحال جان کر ہی روانہ ہوں۔

