تاثیر 11 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں، 11 اگست: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والی جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر حسب معمول گاڑیوں کی آمدرفت دو طرفہ جاری ہے۔
ٹریفک حکام کے مطابق جموں-سری نگر قومی شاہراہ، مغل روڈ، ایس ایس جی روڈ اور سنتھن روڈ پر گاڑیوں کی آمد و رفت ایڈوائزری کے مطابق جاری ہے۔ حکام نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں اور اوورٹیکنگ سے گریز کریں، کیونکہ اس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو کر جام کی صورت پیدا ہو سکتی ہے۔

