تاثیر 19 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 19 اگست: نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے نائب صدار جمہوریہ کے عہدے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کو منگل کو حکمراں پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ میں مبارکباد دی گئی۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی اتحادی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے رادھا کرشنن کو مبارکباد دی۔ رادھا کرشنن بدھ کی صبح 11 بجے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔
پارلیمانی لائبریری بلڈنگ کے جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم میں منگل کو ہونے والی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں این ڈی اے کے تمام لوک سبھا اور راجیہ سبھا ممبران موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر کرن رجیجو نے میڈیا کو بتایا کہ نائب صدر کے انتخاب کے لیے این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کو میٹنگ میں متعارف کرایا گیا۔ این ڈی اے فلور لیڈروں، ممبران پارلیمنٹ نے گرمجوشی سے سی پی رادھا کرشنن کا خیر مقدم کیا، انہیں مبارکباد دی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں ان کا تعارف کرایا۔ تعارف کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے اپیل کی ہے کہ پوری پارٹی اور تمام پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ متحد ہو جائیں اور متفقہ طور پر نائب صدر کے انتخاب کے لیے این ڈی اے کی طرف سے طے شدہ امیدوار کی حمایت کریں۔ سی پی رادھا کرشنن نائب صدر کے عہدے کے لیے بہت اچھا نام ہے۔ سب نے اسے قبول کیا ہے۔ ان کی زندگی میں کوئی جھگڑا، کوئی بدعنوانی، کوئی داغ نہیں ہے، انہوں نے انتہائی سادہ زندگی گزاری ہے اور صرف معاشرے اور ملک کے لیے کام کیا ہے۔ اگر ایسا شخص ملک کا نائب صدر بن جاتا ہے تو یہ ملک کے لیے بڑی خوشی کی بات ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ راج ناتھ سنگھ بھی سب سے بات کر رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ نائب صدر کے انتخاب میں ہم سب مل کر متفقہ طور پر رادھا کرشنن کی حمایت کریں اور یہ جمہوریت، ہمارے ملک اور راجیہ سبھا چلانے میں کارآمد ثابت ہوگا۔

