تاثیر 27 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 27 اگست: بہار میں ووٹر فہرست کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے سلسلے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا جاری ہے۔ بدھ کے روز یاترا کا گیارہواں دن ہے۔ آج دربھنگہ ضلع کے جیوچھ گھاٹ سے یاترا شروع ہوئی۔
یاترا میں کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو سمیت عظیم اتحاد کے کئی رہنما موجود ہیں۔ دریں اثنا تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن بھی ووٹر ادھیکار یاتر امیں برور این ایچ 57 مظفر پور میں شامل ہوں گے۔ آج کی ووٹر ادھیکار یاترا دربھنگہ شہر کے کٹھل باری فلائی اوور، بیل موڑ، باگھ موڑ ، پرانا بس اسٹینڈ، پیلی مسجد کیدر آباد اور شیو دھارا وک بازار ہوتے ہوئے گائے گھاٹ بلاک میں مظفر پور ضلع میں داخل ہوگی۔ اس کے بعد یہ سیتامڑھی پہنچے گی۔

