شکاگو میں آتشیں اسلحہ اور مشین گنوں کا ذخیرہ برآمد، 41 گرفتار

تاثیر 06 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

شکاگو، 06 اگست: امریکہ کی شمالی ریاست الینوائے کے مرکزی شہر شکاگو میں وفاقی اور مقامی حکام نے آتشیں اسلحے اور مشین گنوں کا ایک بڑا ذخیرہ قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ ہتھیار شکاگو اور پورے امریکہ میں جرائم پیشہ افراد کو فراہم کیے جانے تھے۔ اس سلسلے میں 41 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
شراب، تمباکو، آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی روک تھام سے متعلق بیورو(اے ٹی ایف) اور شکاگو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے 5 اگست کو 41 افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ ان میں ایک ایسا شخص بھی شامل ہے جسے پہلے بڑے پیمانے پرگولہ باری کی دھمکی دینے کا مجرم قرار دیا جا چکا ہے۔حکام نے بتایا کہ اے ٹی ایف اور پولیس نے 171 آتشیں اسلحہ اور 64 مشین گنیں ضبط کیں۔ دو ماہ تک جاری رہنے والی اس تلاشی کی قیادت شکاگو میں اے ٹی ایف کے کرائم گن انٹیلی جنس سینٹر نے کی۔