تاثیر 04 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

گری راج سنگھ ،ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر
(ہینڈلوم کے 11 ویں قومی دن کے موقع پر)
ہینڈلوم سیکٹر ہندوستان کی سب سے بڑی گھریلو صنعتوں میں سے ایک ہے۔ جو ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور 3.5 ملین سے زیادہ لوگوں کا ذریعہ معاش ہے۔ہینڈلوم اور دستکاری والے کپڑے ، جو مقامی بنکروں کے ذریعہ مہارت سے بنائے جاتے ہیں۔ تیز رفتار اور بڑے پیمانے پر تیار کردہ فیشن کا ایک بامعنی متبادل پیش کرتے ہیں ۔ اس طرح یہ بنکر ہندوستان کے مالا مال ورثے کو جدید دنیا کے لیے ایک وسیع تر پائیداری کے بیانیے میں شامل کرتے ہیں ۔دیہی ہینڈلوم اور دستکاری کے کلسٹروں کی مدد کرنا ایک پائیدار ٹیکسٹائل ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے بہت ضروری ہے ۔ یہ کلسٹر ہندوستانی دستکاری کی زندہ روایات کی نمائندگی کرتے ہیں ، جو خاندانوں اور برادریوں کے ذریعہ نسلوں سے برقرار ہیں ۔ نجی شعبے اور سماجی کاروباری اداروں نے اس شعبے کی بحالی میں قابل ستائش رول ادا کیا ہے ۔ ان کا کام ماحول دوست مواد ، مقامی وسائل ، ری سائیکلنگ اور اپ سائیکلنگ ، اور روایتی طریقوں کے ساتھ ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے کے ساتھ اختراع پر محیط ہے ۔ یہ کوششیں تعاون کے ذریعے کاریگروں کی برادریوں کو بااختیار بنانے ، دستکاروں اور ڈیزائنرز کے درمیان شراکت داری قائم کرنے ، صارفین کی بیداری میں اضافہ کرنے اور کاریگروں کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہیں ۔ جاپان کے شہر اوساکا میں ورلڈ ایکسپو 2025 اور امریکہ کے شہر سانٹا فی میں انٹرنیشنل فوک آرٹ مارکیٹ جیسے باوقار پلیٹ فارمز میں ہندوستانی دستکاروں کی حالیہ شرکت ان کی موافقت اور عالمی اپیل کو ظاہر کرتی ہے ۔ہندوستانی حکومت متعدد اسکیموں اور اقدامات کے ذریعے ٹیکسٹائل ماحولیاتی نظام میں تعاون کرتی ہے ۔ ان میں خام مال کی خریداری کے لیے مالی امداد ، لومز اور متعلقہ سازو سامان وغیرہ کی خریداری ، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مراعات ، ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام اور روایتی ہینڈلوم کے تحفظ اور فروغ کے لیے مارکیٹنگ کی کوششیں شامل ہیں ۔ ماحول دوست اور سرکلر مصنوعات کو فروغ دینے ، نامیاتی خام مال تک رسائی کو بہتر بنانے اور اخلاقی طریقوں کے ذریعے مسابقت کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ‘ووکل فار لوکل’ اور ‘آتم نربھر بھارت’ جیسے اقدامات سے ہینڈلوم بنکروں کے لیے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ دیگر پروگرام جیسے ‘اسکل انڈیا’ اور ‘ڈیجیٹل انڈیا’ کاریگروں کو اپنی مہارتوں کو اپ گریڈ کرنے اور اپنے کام کی جگہوں سے براہ راست وسیع تر بازاروں تک رسائی حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ ہینڈلوم کی روایات کی دستاویزات اور تحفظ اس شعبے کی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے یکساں طور پر ضروری ہے ۔ ٹیکسٹائل کی وزارت کی سربراہی میں ایک ڈیجیٹل ذخیرہ ، بھارتیہ وسترا ایوم شلپا کوش ، روایتی اور عصری دونوں طرح کے معلومات کو محفوظ کرکے اس مقصد کو پورا کرتا ہے ۔ یہ پلیٹ فارم تحقیقی ڈیٹا ، ڈیزائنر اور کاریگر پروفائلز ، ایک ورچوئل میوزیم ، اور ڈیجیٹل نمائشیں پیش کرتا ہے ، جو اسے اسکالرز ، سیکھنے والوں اور دستکاری کے شوقین افراد کے لیے ایک قیمتی وسیلہ کا درجہ عطا کرتے ہیں۔ ہینڈلوم کے شعبے کو اور زیادہ بامقصد اور منافع بخش بنانے کے لیے کاروبار پر مرکوز حکمت عملی ضروری ہے ۔ ٹاٹا ٹرسٹ کے ذریعہ ہینڈلوم مارکیٹنگ تنظیموں جیسے کو-آپٹیکس ، بوئینکا یا انٹرن کے کیس اسٹڈیز سے پتہ چلتا ہے کہ منظم منصوبہ بندی ، چاہے وہ سوسائٹیوں ، کوآپریٹیو کے فروغ کے ذریعے ہو ، یا غیر منافع بخش اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے ہو ، ہینڈلوم بنکروں کی آمدنی اور ذریعہ معاش کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتی ہے ۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے کئی طریقے ہیں ۔ روایتی اور جدید دونوں بازاروں کے لیے نئے ڈیزائن تیار کرنے کے ساتھ ساتھ روایتی ڈیزائنوں کو دوبارہ زندہ کرنا ، خاص طور پر موضوع پر مبنی نمائشوں کے ذریعے ، صارفین کو تعلیم دینے اور مانگ کو بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے ۔ انگ وسترم ، ویشٹی اور منڈو جیسی مصنوعات کو بھی زمانے کے مطابق ڈھالنے کے لیے سوچ سمجھ کر ڈیزائن کی جدت کاری کی ضرورت ہوتی ہے ۔ موجودہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ صرف 22فیصد ہینڈلوم بنکر ساڑیاں تیار کرتے ہیں اور 19فیصد انگوسترم اور اسی طرح کی مصنوعات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں ، جس سے ایک بڑا 59فیصد رہ جاتا ہے جنہیں گھریلو فرنشننگ اور سازو سامان کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے تربیت اور ترغیب دی جا سکتی ہے ۔ جدید ذوق کے مطابق خود کو ڈھالتے ہوئے ، ہندوستانی ہینڈلوم کو پیش کرنے والی منفرد علاقائی مہارتوں اور تکنیکوں کو تحفظ عطا کرنا بہت ضروری ہے ۔ نامیاتی ریشوں ، قدرتی رنگوں اور پائیدار سازو سامان کا استعمال ہینڈلوم مصنوعات کے قدر میں اضافہ کرسکتا ہے اور اس کو مزید پرکشش بنا سکتا ہے۔ ٹیکسٹائل کی وزارت سنت کبیر اور نیشنل ہینڈلوم ایوارڈز جیسے ایوارڈز کے ذریعے بنکروں کے تعاون کو فعال طور پر تسلیم کر رہی ہے اور انعامات سے نواز رہی ہے۔ حالیہ برسوں میں ، نئے زمرے متعارف کرائے گئے ہیں ، جیسے خواتین بنکروں ، قبائلی کاریگروں ، خصوصی طور پر معذور (دیویانگ) بنکروں کے لیے اختراعی پروڈیوسر گروپ ، اور ڈیزائنرز جو تخلیقی طور پر ہینڈلوم سے جڑے ہوئے ہیں۔ ایک قابل ذکر اضافہ ینگ ویور ایوارڈ ہے ، جو 30 سال سے کم عمر کے کاریگروں کو سراہتا ہے ، جنہوں نے روایتی تکنیکوں میں مہارت حاصل کی ہے اور اختراع یا کاروبار کے لیے عزم ظاہر کیا ہے ۔ یہ ایوارڈز نہ صرف باوقار ہیں بلکہ شفاف اور جمہوری بھی ہیں اوریہ نقد انعامات اور توصیف نامے مشتمل ہیں ۔ سنت کبیر ، قومی اور ریاستی ایوارڈ یافتگان کوتا زندگی 8,000 روپے ماہانہ مالی مدد دی جاتی ہے ۔ اس کا مقصد ہینڈلوم میں اختراع کو فروغ دینا ہے ، خاص طور پر تکنیکوں اور ایسے ڈیزائنوں کو جنہیں مشینوں یا پاور لومز کے ذریعے نقل نہیں کیا جا سکتا ۔ہندوستانی ہینڈلوم صنعت کو برقرار رکھنے کے لیے روایت اور اختراع دونوں کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔ ہندوستان کپاس ، ریشم ، اون ، جوٹ اور ناریل کے ریشے جیسے قدرتی ریشوں سے مالا مال ہے ، اور بانس ، کیلے کے ریشے ، بھنگ اور دودھیا پودےکے جیسے نئے مواد کی تیزی سے تلاش کر رہا ہے ۔ بڑی مقدار میں زرعی فضلہ بھی کم استعمال ہوتا ہے ۔ اس کثرت کے باوجود ، صحیح معنوں میں پائیدار پیداوار کے لیے اب بھی بڑے پیمانے پر سوت اور ٹیکسٹائل پروسیسنگ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ٹیکسٹائل کے شعبے میں کاروباری اداروں میں سرکلر پیداوار میں تیزی آ رہی ہے ۔نہ صرف دھاگوں اور کپڑوں میں ، بلکہ ملبوسات سے متعلق سازو سامان میں ہندوستان کی گہری مادی ثقافت کے بارے میں بیداری بڑھ رہی ہے ، جن کا ماحولیات پر پڑنے والے اثرات کےتناظر میں جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ بچئے ہوئے کپڑوں اور سوت کا استعمال کرتے ہوئے اپ سائیکلڈ کلیکشنز مقبول ہو رہے ہیں ، جو روایتی ، پائیدار طریقوں کے احیاء میں معاون ہیں ۔ یہ تحریک ماحولیاتی شعورپر مبنی فیشن کی طرف ایک وسیع تر عالمی تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے ۔آج ، تیزی سے شہری نقل مکانی اور آب و ہوا کی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرے کےتناظر میں کرگھے کے استعمال میں روایتی بنکر کا کردار محض علامتی سے کہیں زیادہ یہ سبز ٹیکنالوجی اور ثقافتی تحفظ کی ایک طاقتور مثال کے طور پر موجود ہے ۔ ہندوستان کا ہینڈلوم ورثہ ایک ایسا راستہ پیش کرتا ہے جو ماحول اور دستکاری کے پیچھے کارفرما لوگوں دونوں کا احترام کرتا ہے ، اور ملک کو ذمہ دارانہ اور اخلاقی انداز میں ایک رہنما کے طور پر پیش کرتا ہے ۔

