تاثیر 18 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف18 اگست(محمددانش)سڑک حادثہ میں زخمی مزدور کی علاج کے دوران ہوئی موت۔ مذکورہ معاملہ ہرنوت بازار کے پاس کا ہے۔ جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل نے ایک مزدور کو ٹکر مار دی تھی۔ جس کے بعد مذکورہ مزدور شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں فوراََ صحت مرکز میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران انکی موت واقع ہوگئی ہے۔ متوفی کی شناخت سرتھا گائوں باشندہ دیو نندن مہتو کا 51؍سالہ بیٹا امیش مہتو کے طور پرکی گئی ہے۔ اس موقع مقامی تھانہ انسپکٹر نے بتایا کہ بائیک کو ضبط کر لیا گیا ہے اور پولس مزید کاروائی میں جٹی ہے۔

