تاثیر 31 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پیرس ،31اگست: ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی جوڑی کو یہاں عالمی بیڈمنٹن چمپئن شپ کے مردوں کے ڈبلز سیمی فائنل میں 11ویں سیڈ چین کے چن بو یانگ اور لیو یی کے ہاتھوں شکست کے بعد کانسی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ ہندوستان کے لیے تمغہ یقینی بنانے کے ایک دن بعد، ساتوک اور چراغ کے پاس عالمی چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی مردوں کی ڈبلز جوڑی بننے کا موقع تھا، لیکن ان کا یہ خواب پورا نہیں ہو سکا کیونکہ وہ ہفتہ کی شام 67 منٹ تک جاری رہنے والے سیمی فائنل مقابلے میں 19-21، 21-18، 12-21 سے ہار گئے۔

