تاثیر 22 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
اترکاشی، 22 اگست: دنیا کا مشہور دھام یمونوتری کے ٹھہراؤ کا مقام سیانا چٹی میں یمنا ندی پر جھیل بننے سے پانی میں ڈوب گیا ہے۔ اگر جھیل اچانک پھوٹ پڑتی ہے تو زیریں علاقوں میں بڑی تباہی ہو سکتی ہے۔
اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں سیاناچٹی کے مقام پر یمنا ندی پر جھیل بننے کی وجہ سے زیریں علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ جھیل کے اچانک ٹوٹنے سے خاص طور پر کھرادی قصبے اور ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کو بھاری نقصان ہونے کا خدشہ ہے،اس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
جمعرات کی دوپہر کپڈا گدیرے میں گرنے والے بھاری ملبے کی وجہ سے سیاناچٹی قصبے میں یمنا ندی پر ایک بڑی عارضی جھیل بن گئی ہے۔ سیاناچٹی قصبے کے بڑے حصے میں بنائے گئے مکانات، ہوٹل، گڑھوال منڈل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور بنیادی اور ثانوی اسکول اس میں ڈوب گئے ہیں۔

