ندی میں ڈوبنے سے نوجوان کی موت

تاثیر 11 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف11 اگست(دانش) ضلع کے استھانواں تھانہ حلقہ کے گلی چک باشندہ 30؍سالہ روی کمار کی موت ندی میں ڈوب جانے کے سبب ہوگئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے بہن کے یہاں ہلسہ کے پونا گائوں راکھی بندھوانے کے غرض سے گیا تھا۔ اس سلسلے میں تھانہ انچارج ابھیجیت کمار نے بتایاکہ مذکورہ نوجوان اپنے بہن کے یہاں گذشتہ جمعہ کو آیا تھا۔ اور سنیچر کو وہ گائوں کے ہی ندی کے قریب گیا تھا۔ اور جب وہ واپس گھر نہیں لوٹا تو گھر کے لوگوں نے تلاش شروع کردی۔ کافی تلاشی کے بعد نوجوان کا سراغ کہیں نہیں ملا۔ آخر کار ندی میں تیرتی ہوئی اسکی لاش برآمد کی گئی ہے۔ پولس نے بتایا کہ لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔