تاثیر 05 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف5 اگست()نالندہ میں بہٹا سرمیرا ہائیوے پر سڑک حادثہ میں بائک سوار کی موت ہوگئی۔ مذکورہ معاملہ سرمیرا تھانہ حلقہ کے مسیا گائوں کے پاس کا ہے۔ متوفی کی شناخت پٹنہ ضلع کے گھوشوری تھانہ حلقہ کے شہری گائوں باشندہ چندرمولی رام کے 33؍سالہ بیٹا لو کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ اس معاملے کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ نوجوان بائیک سے اپنے نانیہال سرمیرا گائوں آیا تھا۔ جہاں سے وہ واپس اپنے گائوں جارہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اہل خانہ معاوضہ اور کاروائی کی مانگ کرتے ہوئے دو گھنٹے تک ہائیوے جام کر کے احتجاج کرتی رہی۔ مقامی تھانہ پولس کی کاوشوں سے معاملے کو ٹھنڈا کرایاگیا۔ اور لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

