تاثیر 30 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 30 اگست:ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رہنما یوسف پٹھان اور للتیش ترپاٹھی 1 ستمبر کو بہار میں منعقد ہونے والی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے اختتامی مرحلے میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ یہ یاترا کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے 17 اگست کو بہار میں شروع کی تھی۔ یہ یاترا پیر کو پٹنہ میں ایک بڑے جلوس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔
ٹی ایم سی ذرائع کے مطابق، ’’پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ یوسف پٹھان اور للتیش ترپاٹھی ترنمول کانگریس کی جانب سے یکم ستمبر کو ہونے والی اس ریلی میں شرکت کریں گے۔‘‘
کانگریس اور ٹی ایم سی دونوں قومی اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی حلیف جماعتیں ہیں۔ جمعہ کو بہار کے سیوان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے الزام عائد کیا تھا کہ مرکز کی مودی حکومت الیکشن کمیشن کی مدد سے ووٹ چوری پکڑی گئی ہے اور اسی وجہ سے بی جے پی لیڈروں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔

