تاثیر 22 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 22 ستمبر:شیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی نئی شرحیں پیر کے روز نوراتری کے پہلے دن سے نافذ العمل ہوگئیں۔ تہوار کے موسم کی وجہ سے بازاروں میں کافی رونق کی توقع ہے۔ کمپنیوں نے صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لیے کئی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے اور مصنوعات پر نئے اور پرانے نرخوں کے ساتھ ایم آر پی اسٹیکرز لگا ئے ہیں۔ جی ایس ٹی کی کم شرحوں کی وجہ سے گھی، پنیر، کاروں سے لے کر اے سی تک ہر چیز کی خریداری سستی ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں آج سے نافذ ہوئی جی ایس ٹی کی اب صرف دو اہم شرحیں 5فیصد اور 18فیصد ہیں۔ تاہم لگژری اور غیر لگژری اشیا پر الگ سے 40 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ نئی تبدیلیوں کے مطابق تمباکو اور اس سے متعلقہ مصنوعات 28 فیصد سے زیادہ سیس کے زمرے میں رہیں گی۔ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ جی ایس ٹی کی نئی شرحوں کے نفاذ کے بعد تجارت اور صنعت کو پورا فائدہ صارفین تک پہنچنا چاہیے۔ حکومت نے 3 ستمبر کو جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کا اعلان کیا تھا جو آج سے ملک بھر میں نافذ ہو گئی ہیں۔ یہ فیصلہ جی ایس ٹی کونسل کی 56ویں میٹنگ میں لیا گیا۔ آئیییہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ اس تبدیلی کی وجہ سے کون سا سامان سستا ہوا ہے۔

