ضلع میں درگا پوجا کی پرامن تیاریوں کو لیکر ڈی ایم نے کی ایک جائزہ میٹنگ

تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

            سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ضلع کلکٹر روہتاس مسز ادیتا سنگھ اور پولس سپرنٹنڈنٹ روہتاس شری روشن کمار نے ایک پرامن درگا پوجا کی تیاریوں کے سلسلے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک جائزہ میٹنگ کی جہاں ایڈیشنل کلکٹر-کم-ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر، جنرل منیجر، انڈسٹریز سنٹر، تمام سب ڈویژنل افسران، تمام سب ڈویژنل پولس افسران، تمام بلاک ڈیولپمنٹ افسران، تمام سرکل افسران، تمام اسٹیشن ہاؤس افسران، اور تمام بلاک سطح کے افسران موجود تھے ۔ تمام سب ڈویژنل افسران، تمام سب ڈویژنل پولیس افسران، تمام بلاک ڈیولپمنٹ افسران، تمام سرکل افسران، اور تمام اسٹیشن ہاؤس افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں درگا پوجا کی تقریبات کے لئے بنائے جانے والے لائسنس یافتہ پوجا پنڈالوں کی تعداد کی اطلاع دیں، اگر کسی پوجا پنڈال نے لائسنس حاصل نہیں کئے ہیں تو وہ اس بات کو یقینی بنائینگے کہ ایسے پنڈال یا کمیٹیوں کو ایک یا دو دن کے اندر لائسنس جاری کر دیا جائے ۔ مزید برآں پوجا کمیٹیوں کے ارکان کو ہدایت دی جائے کہ وہ اپنے رضاکاروں کو رات کے وقت بھی گشت پر تعینات کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکا جا سکے، اگر رضاکار گشت کے دوران غیر حاضر پائے گئے تو ایسے پوجا پنڈالوں کو فوری طور پر مطلع کیا جائیگا اور خبردار کیا جائیگا کہ رضاکاروں کو مستقبل میں کسی بھی حالت میں پوجا کے مقام سے غیر حاضر نہیں ہونا چاہئے ۔ تمام سب ڈویژنل افسران اور سب ڈویژنل پولس افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ درگا پوجا پنڈال سے متعلق معلومات 28 ستمبر کی شام کو پریس کے ذریعے پھیلائی جائیں ۔ اسی طرح درگا پوجا میں مصروف مجسٹریٹس کو رات کی گشت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ درگا پوجا کی تقریبات کے دوران پیدا ہونے والی کسی بھی پریشانی کو جلد حل کیا جاسکے ۔ تمام سب ڈویژنل افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی سطح پر ایک خط جاری کریں جسمیں آبپاشی کے تمام ایگزیکٹو انجینئرس اور پی ایچ ای ڈی کے تمام ایگزیکٹو انجینئروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مورتی وسرجن سے قبل نہروں میں پانی کی سطح کو کنٹرول کریں اور ضلع کلکٹر کو ایک کاپی فراہم کریں ۔ اسی طرح جائزہ اجلاس میں ٹوٹی پھوٹی بجلی کی تاروں کو تبدیل کرنے، لاؤڈ سپیکر کے لائسنس کے حصول، عبادت گاہوں پر بریتھ اینالائزر سے شراب نوشی کرنے والوں کو چیک کرنے اور سوشل میڈیا کی غلط افواہوں پر خصوصی نظر رکھنے کے ساتھ متعدد ہدایات دی گئیں ۔