وزیر اعظم مودی نے نیپال کی نو منتخب وزیر اعظم سشیلا کارکی سے بات کی

تاثیر 18 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 18 ستمبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو نیپال کی نو تعینات عبوری وزیر اعظم سشیلا کارکی سے بات کی۔ وزیر اعظم نے نیپال میں حالیہ مظاہروں میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے نیپال میں امن اور استحکام لانے کی کوششوں کو تیز کرنے میں ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کل ملک کے قومی دن کے موقع پر عبوری وزیر اعظم کارکی اور نیپال کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔