تاثیر 21 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 22/ ستمبر (پریس ریلیز) ٠یس بینک، ستیہ م رائے چودھری فاؤنڈیشن اور روٹری کلب آف کلکتہ میٹروپولیٹن ایسٹ کے اشتراک سے اپنی نمایاں سی ایس آر پہل “سوبر پوجو، درگا پوجو” کے تیسرے ایڈیشن کی تقسیم تقریب کا انعقاد جی ڈی برلا سبھا گھر، کلکتہ میں کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ٹیکنو انڈیا گروپ کے بانی و منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر ستیہ م رائے چودھری تھے، جبکہ مختلف اسکولوں کے پرنسپل، اساتذہ، طلبہ، این جی اوز، سماجی رہنما، روٹری اراکین اور شراکت دار ادارے بھی موجود تھے۔
اس سال مہم نے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا، جس کے تحت 9,000 سے زائد نئے کپڑے غریب و نادار بچوں میں تقسیم کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہیں۔ اس میں بینک کے صارفین، ملازمین، اسکولوں، کارپوریٹس، رہائشی کالونیوں اور مقامی تنظیموں کی بھرپور شمولیت رہی۔
یہ مہم 15 اگست سے 8 ستمبر 2025 تک مغربی بنگال کے 38 یس بینک برانچوں اور 25 اسکولوں میں چلائی گئی۔ اس کا مقصد درگا پوجا کے جذبے کو یس بینک کے سی ایس آر وژن، یعنی شمولیت اور کمیونٹی سے جوڑنا تھا۔ اس مہم نے غریب بچوں کو بھی اس خوشی میں شریک کرنے کا موقع فراہم کیا۔
اس موقع پر یس بینک کے چیف مارکیٹنگ آفیسر و ہیڈ سی ایس آر، مسٹر نپُن کوشل نے کہا کہ “درگا پوجا ہمیشہ سے یکجھتی خوشی اور شمولیت کا تہوار رہا ہے۔
یہ پہل یس بینک کی وسیع تر سی ایس آر حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد کمزور طبقات کی مدد، شمولیت کو فروغ دینا اور مشترکہ ثقافتی تقریبات کے ذریعے مضبوط سماجی رشتے قائم کرنا ہے۔

