سہسرام ​​میں 18 سالہ نوشادی شدہ خاتون خوشبو کماری نے پھانسی لگا کر کی خودکشی

تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

            سہسرام  ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع سہسرام ​​ہیڈکوارٹر کے بارہ دری محلہ میں  ایک نو شادی شدہ خاتون خوشبو کماری عمر 18 سال تھی جس نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے ۔ متوفی مذکورہ محلہ کے رہنے والے نتیش کمار کی بیوی ہے ۔ متوفی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سسرال والے کولر اور پنکھے کا مطالبہ کر رہے تھے جسکی وجہ سے خوشبو کو ہراساں کیا جا رہا تھا‌۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ خوشبو کے بہنوئی نے بھی اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی اور بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع جمعرات کو دوپہر 12 بجے کے قریب ملی ۔ متوفی کے شوہر نتیش کمار نے بتایا کہ ہماری شادی 23 مئی 2025 کو کرگہر تھانہ علاقہ کے بسنت پور گاؤں کی رہنے والی خوشبو سے ہوئی تھی ۔ خوشبو اپنے شوہر کے ساتھ یعنی میرے ساتھ رہنا نہیں چاہتی تھی اور مسلسل اپنے میکے جانے کی ضد کرتی رہتی تھی، واقعہ کے دن خوشبو ناشتہ کرنے کے بعد اپنے کمرے میں تھی، کمرے کا دروازہ نہ کھلنے پر کھڑکی سے دیکھا تو خوشبو پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ صدر ڈی ایس پی 1 دلیپ کمار کی قیادت میں ایف ایس ایل کی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں لگی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام ​​بھیجا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی کی لاش کو اسکے لواحقین کے حوالے بھی کردیا گیا ۔ پولس جہیز کے لئے ہراسانی کے الزامات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے ۔