چھتیس گڑھ کے بلرام پور میں لوٹی ڈیم ٹوٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موت، 3 تاحال لاپتہ

تاثیر 3 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بلرام پور، 3 ستمبر:چھتیس گڑھ کے بلرام پور ضلع میں گرام پنچایت وشام نگر کا تقریباً 40 سال پرانا لوٹی ڈیم کل دیر رات اچانک ٹوٹ گیا۔ جس کی وجہ سے رات گئے نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ گاؤں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ اس حادثے میں کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر ضلع پولیس، انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیم نے موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا ہے۔