تاثیر 28 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 28 ستمبر :منی پور میں عسکریت مخالف بڑی مہم چلائی جارہی ہے۔ اتوار کو منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق کالعدم عسکریت پسند تنظیموں کے چھ سرگرم ارکان کو ایک ہی دن میں کئی اضلاع سے گرفتار کیا گیا۔
اس مہم میں تین مختلف عسکریت پسند گروپوں – ریولوشنری پیپلز فرنٹ/پیپلز لبریشن ا?رمی (ا?ر پی ایف/ پی ایل اے)، نیشنل ریوولیوشنری فرنٹ ا?ف منی پور (این ا?ر ایف ایم) اور کنگلیپک کمیونسٹ پارٹی (کے سی پی) – کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سیکورٹی فورسز نے امپھال مغربی ضلع کے لامسانگ پولیس اسٹیشن کے تحت لامڈینگ مائی لیکائی سے ا?ر پی ایف/پی ایل اے کارکن 56 سالہ لیشرام جیتن سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ جیتن سنگھ اصل میں بشنو پور ضلع کے کمبی تیراکھونگ ساکن ہے۔
امپھال مشرقی ضلع میں پولیس نے ہینگانگ پولیس اسٹیشن کے تحت منتری پکھری فرینڈس کالونی سے این ا?ر ایف ایم کارکن 55 سالہ خادم سنیلا دیوی کو گرفتار کیا۔ خادم سوشیلا امپھال ویسٹ کے میانگ امپھال تھانہ علاقے وانگکھی لیکائی کی رہنے والی ہے۔
سب سے بڑا کریک ڈاو?ن اس وقت ہوا جب سیکورٹی فورسز نے کے سی پی (نوین) کے دو ارکان کو ان کے گھروں سے بیک وقت گرفتار کیا۔ 44 سالہ محمد مجیب الرحمان کو تھوبل ضلع کے لیلونگ پولیس اسٹیشن کے تحت لیلونگ توریل ا?ہنبی متھک لیکائی سے حراست میں لیا گیا۔

