تاثیر 25 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ: بھارت کا مشہور آٹا برانڈ آشیر واد آٹا نے درگا پوجا کے موقع پر ’’ماتر شکتی بندنا: دیوی کے انیک روپ اور اس کی انرجی‘‘ کے عنوان سے خصوصی ویڈیو نغمہ جاری کیا ہے، جسے نیشنل ایوارڈ یافتہ گلوکارہ ایمان چکرورتی نے اپنی آواز دی ہے۔ یہ نغمہ دیوی درگا کی الوہی طاقت اور گھریلو زندگی میں عورتوں کی پرخلوص قربانی و توانائی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
برانڈ نے اس کے ساتھ ایک انوکھا ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے لوگ اپنی دیوں کے نام سے ذاتی خراج تحسین پر مبنی نغمہ و ویڈیو تخلیق کر سکتے ہیں۔ یہ جشن کلکتہ، ہوڑہ، درگا پور، آسنسول، مالدہ، بہرمپور، کھڑگ پور، پورلیا، بردوان، بالور گھاٹ اور سلی گوڑی سمیت 13 بڑے پوجا پنڈالوں میں منایا جائے گا۔

