تاثیر 25 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 25/ ستمبر (پریس ریلیز) انجینیئرڈ ووڈ پینل مصنوعات بنانے والی معروف کمپنی ایکشن ٹیسّا نے مسلسل دوسرے سال قومی کارپینٹر ڈے منایا اور فرنیچر صنعت سے وابستہ کاریگروں کو اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر ملک بھر کے 50 سے زائد مقامات پر “میگا میٹ” کا انعقاد ہوا، جس میں ہزاروں کاریگروں نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کے پیغام سے ہوا، جنہوں نے فرنیچر بنانے والے کاریگروں کی محنت کو سلام پیش کیا۔ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر اجے اگروال نے کہا کہ کارپینٹر فرنیچر صنعت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ٹیسّا “سلام” اور “ووڈ پینل پروسیسنگ ٹیکنکس” جیسے پروگراموں کے ذریعے نہ صرف انہیں اعزاز بخش رہی ہے بلکہ ان کے روشن مستقبل کی بنیاد بھی رکھ رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایم ایس ایم ای کے اشتراک سے شروع کردہ تین ماہ کے ووڈ پینل پروسیسنگ ٹیکنک کورس کے تحت تمام 30 طلبہ کو 100 فیصد روزگار فراہم کیا گیا۔ ایکشن ٹیسّا اس پروگرام کو مزید ریاستوں میں توسیع دینے کے لئے کوشاں ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند کاریگر تیار کئے جا سکیں۔

