اداکار وجے نے تریچی سے اپنی پارٹی ٹی وی کے کی مہم شروع کی

تاثیر 13 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

تریچی (تامل ناڈو)، 13 ستمبر: تمل گا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) کے صدر اور اداکار سے سیاستداں بنے تھلاپتی وجے نے آج ‘ میں آ رہا ہوں’ کا نعرہ دیتے ہوئے تروچی سے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی پارٹی کی مہم کا آغاز کیا۔ تریچی ہوائی اڈے پر ان کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ وجے جلوس کی شکل میں اپنی انتخابی مہم کی گاڑی پر بیٹھ کر جلسہ عام کے لیے روانہ ہو گئے ۔
ٹی وی کے کے صدر اور اداکار سے سیاستداں بنے تھلاپتی وجے نجی ہوائی جہاز سے چنئی سے تریچی پہنچے۔ انہیں دیکھنے کے لیے تریچی ہوائی اڈے پر ہزاروں کارکن جمع تھے۔ رکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ بعد ازاں پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا۔ وجے کا سفر ترچی کے مر کڑ ئی میں گاندھی مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں واقع ایم جی آر کے مجسمے سے شروع ہوگا۔ اداکار وجے اپنی مہم کی گاڑی میں ہوائی اڈے سے سڑک کے ذریعے تقریب کے مقام کے لیے روانہ ہوئے۔ وجے پلکر ئی کے راستے مرکڑئی جائیں گے، جہاں وہ لوگوں سے خطاب کریں گے۔ تریچی میں بھیڑ کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔