اداکارہ گوہر خان کے یہاں بیٹے کی پیدائش

تاثیر 3 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 3 ستمبر:اداکارہ گوہر خان ایک بار پھر ماں بن گئیں۔ طویل عرصے سے اپنے حمل کو لے کر خبروں میں رہنے والی گوہر نے آخر کار یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے۔ اداکارہ نے یکم ستمبر کو اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دیا ہے۔گوہر اور ان کے شوہر زید دربار نے اس خوبصورت خبر کو سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت پوسٹ کے ذریعے شیئر کیا۔ جیسے ہی یہ پوسٹ سامنے آئی، پوری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ہر کوئی جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہا ہے اور ننھے مہمان کے لیے ڈھیروں پیار بھیج رہا ہے۔گوہر نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا،ذہان اپنے بڑے بھائی کے استقبال کے لیے تیار ہیں، جو یکم ستمبر 2025 کو پیدا ہوئے ہیں۔‘ اس کے ساتھ ہی گوہر اور زید نے اپنے دوستوں، خاندان اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے پورے سفر میں انہیں دعاؤں اور محبتوں سے گھیرے رکھا۔