تاثیر 10 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 10 ستمبر: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے بدھ کے روز خودکشی کے واقعات کو روکنے کے لیے ایک اے آئی پر مبنی ایپ نیور ایلون کا آغاز کیا۔
خودکشی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر لانچ کی گئی اس ایپ کا مقصد کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے لیے اسکریننگ، انٹر وینشن اور پوسٹ انٹر وینشن فالو اپ دستیاب کرانا ہے۔
ایپ ویب پر مبنی ہے اور اسے واٹس ایپ کے ذریعے بھی محفوظ طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں طلباء کو 24×7 ورچوئل اور آف لائن مشاورت کی سہولت ملے گی۔
ایمس دہلی کے شعبہ نفسیات کے پروفیسر ڈاکٹر نند کمار نے کہا کہ ایمس دہلی کی طرف سے نیور ایلون ” سروس تمام ایمس اداروں میں مفت دستیاب کرائی جائے گی۔ یہ گلوبل سنٹر آف انٹیگریٹیو ہیلتھ کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اداروں میں طلباء کی ذہنی صحت کی اسکریننگ کا خرچ صرف 70 پیسے فی طالب علم یومیہ ہوگا۔

