منی پور کو امن، خوشحالی اور ترقی کی علامت بنانا مقصدہے: وزیر اعظم

تاثیر 13 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

چوڑا چند پور، 13 ستمبر:وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز منی پور کی تمام تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے محفوظ مستقبل اور ریاست کی ترقی کے لیے امن کا راستہ اختیار کریں۔ ترقی کے لیے امن کا راستہ سب سے اہم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت کا مقصد منی پور کو امن، خوشحالی اور ترقی کی علامت بنانا ہے۔ “میں تمام تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن کے راستے پر چلیں اور اپنے خوابوں کو پورا کریں۔ حکومت ہند منی پور کے لوگوں کے ساتھ ہے اور ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔
وزیر اعظم نے منی پور کے چوراچند پور میں 7,300 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک جلسہ عام میں کہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں کہ حال ہی میں پہاڑیوں اور وادیوں میں مختلف گروپوں کے ساتھ معاہدوں کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔ یہ کوششیں مذاکرات، احترام اور باہمی افہام و تفہیم کو اہمیت دے کر دیرپا امن قائم کرنے کی حکومت ہند کی پالیسی کا حصہ ہیں۔