ائیر فلووا ریل کی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست انٹری ، مضبوط لسٹنگ کے بعد اپر سرکٹ لگا

تاثیر 18 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 18 ستمبر: انٹیگرل کوچ فیکٹری کے ساتھ ساتھ ایرو اسپیس اور دفاعی شعبوں کے اہم پرزے تیار کرنے والی کمپنی ایئر فلووا ریل ٹیکنالوجی کے شیئروں نے آج اسٹاک مارکیٹ میں زبردست انٹری کرکے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کردیا۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے حصص 140 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر 90 فیصد کے پریمیم کے ساتھ 266 روپے میںاس کی لسٹنگ ہوئی۔ لسٹنگ کے بعد خریداری کی وجہ سے کمپنی کے حصص کچھ ہی عرصے میں 279.30 روپے کی اپر سرکٹ کی سطح پر پہنچ گئے۔ اس طرح پہلے دن کی ٹریڈنگ میں ہی کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کی رقم تقریباً دوگنی ہو گئی۔