تاثیر 9 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پورنیہ، 9 ستمبر:بہار کے پورنیہ شہر کے مدھوبنی تھانہ علاقے کے تحت مدھوبنی بازار علاقے میں ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے ا?یا ہے۔ بہن کے رشتے سے ناراض نوجوان نے اپنی ہی بہن کو گولی مار دی۔ ملزم بھائی نے گھر میں موقع پا کر بہن پر تین گولیاں چلائیں جن میں سے دو گولیاں لگیں۔ گھر والوں نے ا?ناً فاناً میں خون میں لت پت لڑکی کو جی ایم سی ایچ پورنیہ پہنچایا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
متوفی کی شناخت مدھوبنی تھانہ علاقہ کے سدھیر کیسری کی 27 سالہ بیٹی چھوٹی کماری کیسری کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چھوٹی گریجویشن کی طالبہ تھی اور اس کا اپنے والد کے ایک جاننے والے کے بیٹے کے ساتھ گزشتہ ڈھائی سال سے عشق چل رہا تھا۔ اس کی وجہ سے گھر میں کئی بار تناو? کی کیفیت رہی۔ لڑکی دو بار گھر سے بھی بھاگی تھی۔ بھائی اور ماں اسے سمجھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن لڑکی کچھ سننے کو تیار نہ تھی۔واقعہ کے وقت ماں باورچی خانے میں کھانا بنا رہی تھی اور والد سموسے خریدنے بازار گئے ہوئے تھے۔ اس دوران ملزم بھائی نے گھر میں رکھا پستول نکال کر بہن پر حملہ کر دیا۔ ایک گولی ہاتھ کو چھید کر سینے میں لگی جب کہ دوسری گولی کمر میں لگی۔ ماں جب موقع پر پہنچی تو بیٹی خون سیلت پت تھی اور درد سے کراہ رہی تھی اور ملزم پستول لہراتے ہوئے فرار ہو گیا۔

