تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 19 ستمبر:سابق فوجیوں (ای ایس ایم) کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے بھارتی فوج نے ضلع راجوری کے دور افتادہ علاقے ارجی میں ای ایس ایم کے بچوں کے لیے کیرئیر کونسلنگ لیکچر کا انعقاد کیا۔
اس لیکچر میں طلبہ کو مستقبل کے مختلف پہلوؤں، مقابلہ جاتی امتحانات، پیشہ ورانہ مواقع اور اعلیٰ تعلیم کے راستوں سے روشناس کرایا گیا۔ ساتھ ہی تیاری کے مؤثر طریقے، سرکاری فلاحی اسکیمیں، ہنر مندی کے پروگرام اور سول و دفاعی شعبوں میں دستیاب امکانات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
یہ پروگرام فوج کے جاری عوامی رابطہ مہم کا حصہ تھا جس کا مقصد سرحدی اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

