تاثیر 21 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 21/ ستمبر (تاثیر بیورو) ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے کے موقع پر فورٹیس اسپتال آننداپور نے “نومولود اور بچوں کی محفوظ دیکھ بھال” کے عنوان سے ایک خصوصی بیداری اجلاس کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر والدین، اساتذہ اور دیکھ بھال کرنے والوں سمیت سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔
ماہرین اطفال، نوزائیدہ امراض کے ڈاکٹرز، ماہرینِ نفسیات، اساتذہ اور ایمرجنسی ماہرین نے بچوں کی جسمانی و ذہنی صحت، گھریلو اور اسکول کی سطح پر حفاظت، متوازن غذا کی اہمیت اور ذہنی امراض کی ابتدائی پہچان جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔ بیسک لائف سپورٹ، ہاتھوں کی صفائی اور دم گھٹنے کی صورت میں فوری امداد کے عملی مظاہرے بھی کیے گئے۔
ڈاکٹر سمیتا ساہا نے کہا کہ “بچوں کی حفاظت سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، یہ پروگرام والدین اور سرپرستوں کو عملی آگاہی دینے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔” اسپتال کے ڈائریکٹر آشیش مکھرجی نے بتایا کہ فورٹیس اسپتال عوامی بیداری اور حفاظتی اقدامات کو ترجیح دیتا ہے تاکہ بچوں کے لیے محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

