پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے سوریا نے کہا – کرکٹ میں کامیابی کے لیے جارحیت بہت ضروری ہے

تاثیر 9 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دبئی، 09 ستمبر: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 14 ستمبر کو ہونے والے ہائی وولٹیج میچ سے پہلے ٹیم انڈیا کے ٹی 20 کپتان سوریہ کمار یادو نے صاف طور پر کہا کہ کرکٹ میں کامیابی کے لیے جارحیت بہت ضروری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میدان میں جارحیت ہمیشہ ہوتی ہے اور اس کے بغیر آپ یہ کھیل نہیں کھیل سکتے، میں اس میچ کے لیے بہت پرجوش ہوں۔
ہندوستان اپنی مہم کا آغاز بدھ کو دبئی میں متحدہ عرب امارات کے خلاف کرے گا، جبکہ پاکستان اسی گراؤنڈ پر جمعہ کو عمان کے خلاف کھیلے گا۔ سوریہ کمار کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہر کھلاڑی کا اپنا انداز ہوتا ہے اور انہیں میدان میں آزادی سے اظہار خیال کرنا چاہیے۔ آغا نے کہا کہ کسی کھلاڑی کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے، اگر کوئی میدان میں جارحانہ انداز اختیار کرنا چاہتا ہے تو اسے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں محمد نواز نے 20 گیندوں پر 42 رن اور باؤلنگ میں ایک وکٹ لے کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔