تاثیر 13 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج صبح نارائن ورلڈ اسکول کے زیر اہتمام گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کے اسپورٹس کمپلیکس میں سی بی ایس ای نیشنل بوائز کبڈی مقابلہ کا باقاعدہ افتتاح ہوا ۔ ایک عظیم الشان مشعل دوڑ اور سی بی ایس ای کا جھنڈا لہرانے کے ساتھ شروع ہونے والے اس پروگرام نے بہار میں سی بی ایس ای کے اس پہلے قومی مقابلے کے فخر کو خصوصی تشکر کے ساتھ بھر دیا ۔ تمام مقامی لوگوں اور کھیلوں سے محبت کرنے والوں میں اس قومی ایونٹ کا جوش و خروش عروج پر ہے ۔ پروگرام کا افتتاح سی بی ایس ای کی نگران محترمہ پونم یادو، تکنیکی نمائندہ محترمہ کاجل راجپوت اور نارائن ورلڈ اسکول کی ڈائریکٹر ڈاکٹر مونیکا سنگھ نے اجتماعی طور پر سی بی ایس ای پرچم پھہرا کر کیا ۔ اس عظیم الشان تقریب کی خوبصورتی کو میزبان ادارے کے وائس چانسلر ڈاکٹر مہندر کمار سنگھ، سکریٹری گووند نارائن سنگھ، منیجنگ ڈائریکٹر تریوکرم نارائن سنگھ، سی بی ایس ای ٹیکنیکل انچارج اجئے کمار شرما اور چندر شیکھر سنگھ کی خصوصی موجودگی نے یادگار بنا دیا ۔ میچ فکسچر ٹیبل کے مطابق مختلف عمر گروپوں میں 10 سے زائد ٹیمیں مدمقابل ہونگی جسمیں 9 ٹیمیں عمر گروپ- 14، 10 عمر گروپ- 17 اور 10 عمر گروپ- 19 کے لئے نامزد کی گئی ہیں ۔ کھلاڑیوں کے جوش اور جذبے کو دیکھ کر مہمانوں نے ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی اور یہ بھی کہا کہ اس ایونٹ کی کامیابی تب ہی معنی خیز سمجھی جائیگی جب کبڈی کا کھیل اپنے عروج پر پہنچیگا ۔

