تاثیر 11 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 11 ستمبر: مرکزی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بدھ کو اتراکھنڈ کے ٹہری جھیل کے علاقے میں پائیدار اور موسمیاتی لچکدار سیاحت کو فروغ دینے کے لیے 126.4 ملین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ پروجیکٹ ٹہری گڑھوال ضلع کیلئے خاص ہے، جو اتراکھنڈ کے سب سے زیادہ آب و ہوا کے لحاظ سے حساس اور اقتصادی طور پر محروم علاقوں میں سے ایک ہے۔
اس معاہدے پر حکومت ہند کی جانب سے وزارت خزانہ کے شعبہ اقتصادی امور کی جوائنٹ سکریٹری جوہی مکھرجی اور اے ڈی بی کی جانب سے کائی وی ییو، چارج ڈی افیئرز، ریذیڈنٹ مشن، انڈیا نے دستخط کئے۔

