وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مختلف سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

تاثیر 22 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 22 ستمبر:بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے پیر کے روز پٹنہ ضلع کے دیگھا میں منعقدہ ایک تقریب میں کروڑوں روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے تقریب کے دوران6,495 کروڑ 79 لاکھ روپے کی لاگت سے پٹنہ ضلع میں دیگھا-شیرپور-بہٹا (کوئلوار پل تک سڑک) تک جے پی گنگا پتھ پروجیکٹ کی توسیع (لمبائی-35.65 کلومیٹر) کا سنگ بنیاد رکھا۔ تکمیل کے بعد یہ پرجوش سڑک ترقیاتی منصوبہ پٹنہ-آرا-بکسر قومی شاہراہ (این ایچ 922)، لکھنو?-غازی پور پوروانچل ایکسپریس وے، اور آرا-موہنیا قومی شاہراہ (این ایچ 319) کے درمیان بہتر رابطہ فراہم کرے گا۔