تاثیر 29 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 29 ستمبر،(: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج مہا سپتمی کے موقع پر درگا پوجا مہوتسو شیو مندر، خواجہ پورہ، اور درگا آشرم، شیخ پورہ کے پنڈال میں جاکر درگا کا درشن کر کے پوجا کی۔ انہوں نے ریاست کی خوشحالی، امن اور سلامتی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بہار کے تمام لوگوں کو درگا پوجا کی مبارکباد دی۔اس دوران وزیر اعلیٰ نے خواجہ پورہ کے شیو مندر میں بھی پوجا کی۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ نے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا کی سرکاری رہائش گاہ جاکر دیوی درگا کی پوجا کی اور مہا آرتی کی تقریب میں شامل ہوئے۔

