چین کی یوم فتح پریڈ میں سب سے بڑا فوجی مظاہرہ، جن پنگ نے کہا- چین کسی سے نہیں ڈرتا

تاثیر 3 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بیجنگ، 3 ستمبر: دوسری عالمی جنگ میں جاپانی حملے کے خلاف فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یاد میں بدھ کو تیانمن اسکوائر پر چین کے یوم فتح پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس بہانے چین نے بڑی فوجی پریڈ کی اور دنیا کو جدید ہتھیار دکھائے جن میں لڑاکا طیارے، میزائل اور نئے الیکٹرانک وارفیئر شامل تھے۔ اس موقع پر روس کے صدر ولادی میر پوتن، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، ملائیشیا، میانمار، منگولیا، انڈونیشیا، پاکستان، نیپال، مالدیپ سمیت 26 ممالک کے اعلیٰ رہنما موجود تھے۔
گلوبل ٹائمز کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر کہا کہ چین کو آگے بڑھنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک کسی بدمعاش سے نہیں ڈرتا اور ہمیشہ آگے بڑھتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نیا سفر ہے، ایک نیا دور ہے۔