تاثیر 22 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
وارانسی، 22 ستمبر: اترپردیش کے وارانسی ضلع میں چوبے پور پولیس نے ایک انکاؤنٹر میں ہسٹری شیٹر پر گولہ باری کرنے کے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ انکاونٹر اتوار کی دیر رات بابھن پورہ انڈر پاس کے قریب ہوا، جب پولیس نے انکت سنگھ کو گرفتار کر لیا۔انکاؤنٹر کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی پی ورونا زون پرمود کمار اور اے سی پی سارناتھ وجے پرتاپ جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ اس کے بعد افسران نے پولیس ٹیم سے واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

