تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، ستمبر (پریس ریلیز) جے ایس ڈبلیو اسٹیل کوٹیڈ پروڈکٹس نے درگا پوجا کے موقع پر کلکتہ میں ایک منفرد برانڈڈ ٹرام کا آغاز کیا ہے۔ یونیسکو کی فہرست میں شامل اس تہوار کی شان کو اجاگر کرتے ہوئے کمپنی نے ٹرام پر رنگا رنگ آرٹ ورک پیش کیا ہے جو درگا پوجا کی روح اور جے ایس ڈبلیو کے مصنوعات جیسے کلر ون، پراگتی، اور ایور گلو کے جدید استعمالات کو دکھاتا ہے۔
یہ مہم کلکتہ کی تاریخی ٹراموں کی پائیداری کو جے ایس ڈبلیو کے اعلیٰ معیار اور ماحول دوست اسٹیل شیٹس سے جوڑتی ہے، جو بارش، نمی اور گرمی میں بھی رنگ و جاذبیت برقرار رکھتی ہیں۔ جے ایس ڈبلیو کے گرین پرو سرٹیفائیڈ پلانٹس توانائی بچت اور ماحول دوست پیداوار کے عالمی معیار پر قائم ہیں۔
برانڈڈ ٹرام کا افتتاح جے ایس ڈبلیو اسٹیل کے حکام نے کیا اور اس اقدام کو کلکتہ کی ثقافتی وراثت کے تحفظ اور پائیدار ترقی کی علامت قرار دیا۔

