چاپدانی میں عید میلاد النبیؐ جلوس کے سلسلے میں رابطہ میٹنگ

تاثیر 4 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ہگلی، 04/ ستمبر (تاثیر بیورو) عید میلاد النبیؐ کے جلوسِ محمدی کے سلسلے میں کل شام چاپدانی پھانڑی (بھد ریشور تھانہ) میں کوآرڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ اجلاس میں مسجد کمیٹی کے نمائندوں، میونسپلٹی کے وائس چیئرمین بنوئے کمار، کونسلر ماسٹر محمد ذاکر حسین سمیت دیگر معززین اور پولیس افسران شریک ہوئے۔
مسجد کمیٹی نے بتایا کہ جلوس حسبِ روایت اپنے مقررہ راستے سے ہی نکالا جائے گا، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں۔ پولیس انتظامیہ نے یقین دلایا کہ جلوس کے دوران سیکورٹی اور دیگر انتظامات حسب سابق برقرار رہیں گے۔