تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 27 ستمبر: جھارکھنڈ میں 30 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کورئیر خدمات مکمل طور پر بند رہیں گی۔ یہ فیصلہ جھارکھنڈ کورئیر ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں درگا پوجا کے دوران کورئیر سروسز کے لیے چھٹی پر بحث کے بعد کیا گیا۔ہفتہ کو ایسوسی ایشن کے صدر پریم متل کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ کے بعد اعلان کیا گیا کہ 30 ستمبر سے 2 اکتوبر تک، اشٹمی، نومی اور دشمی پر کورئیر کمپنیاں مکمل طور پر بند رہیں گی۔ 28 ستمبر بروز اتوار کو کورئیر سروسز بند رہیں گی۔ کورئیر سروسز 29 ستمبر کو سپتمی کے پہلے نصف میں کھلیں گی، جبکہ 30 ستمبر سے 2 اکتوبر تک اشٹمی، نومی اور دشمی پر کورئیر سروسز مکمل طور پر بند رہیں گی۔
میٹنگ میں سکریٹری پردیپ راجگڑھیا، سریش شرما، دیپک کمار پنکج، گنگیش ٹھاکر، راجیو سنگھ، امریندر سنگھ پپو، گوپال تروے، اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

