تاثیر 9 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی : این ڈی اے کے حمایت یافتہ سی پی رادھا کرشنن بھارت کے اگلے نائب صدر ہوں گے۔ جگدیپ دھنکر کے استعفیٰ کے بعد 9 ستمبر کو منعقد نائب صدر انتخاب میں این ڈی اے امیدوار سی پی رادھا کرشنن منتخب ہوئے۔ ملک کے 17ویں نائب صدر کے انتخاب کے لیے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوئی۔ کل 768 ارکان پارلیمنٹ نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا سمیت بھارت کی پارلیمنٹ میں کل 788 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ فی الحال دونوں ایوانوں میں 7 نشستیں خالی ہیں۔ اس طرح کل 781 ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ ڈالنا تھا جن میں سے 13 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ ان میں سے بی آر ایس کے 4، بی جے ڈی کے 7، اکالی دل کا ایک اور ایک آزاد رکن پارلیمنٹ نے ووٹ نہیں دیا۔ این ڈی اے کے 427 ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ دیا۔

